• news

سینڈک منصوبہ کرپشن کیس اسلم رئیسانی کو دوبارہ طلبی کا نوٹس

اسلام آباد(نامہ نگار) نیب نے سینڈک منصوبہ کرپشن سکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا جبکہ سابق وزیر اعظم گیلانی کو سوالنامہ بھجوا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے مذکورہ دونوں شخصیات کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھا لیکن دونوں پیش نہیں ہوئے۔ یوسف رضا گیلانی سے دریافت کیا جائے گا کہ منصوبے میں رزاق سنجرانی کی بطور ایم ڈی تقرری کس قانون کے تحت کی گئی؟ ذرائع کے مطابق سینڈک منصوبہ 2002 میں چینی کمپنی کے حوالے کر دیا گیا تھا، تمام ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ دیدیا گیا تھا اور ایم ڈی کی پوسٹ ختم کر دی گئی تھی اسکے باوجود ایم ڈی کی تقرری کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن