• news

احتجاج ریاست کیخلاف نہیں تھا، بہت جلد اسمبلیوں میں واپسی ہو جائیگی: ندیم نصرت

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائم مقام کنونیئر ندیم نصرت نے کہا ہے بہت جلد اسمبلیوں میں واپسی ہو جائے گی۔ استعفے واپس لینے کا اعلان کر دیا تھا، شکایت ازالہ کمیٹی کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارا احتجاج ریاست پاکستان کے خلاف نہیں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تھا، احتجاج کرنے کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا نہیں تھا، ہمارا احتجاج اگست 2013ء سے جاری ہے اسمبلی اور پریس کلب کے باہر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا مگر توجہ نہیں دی گئی۔ حکومت سے اختلاف رکھنا ہمارا جمہوری حق ہے۔ ایم کیو ایم بھی کراچی میں امن و امان چاہتی ہے کیونکہ کراچی کا امن ایم کیو ایم اور عوام کے مفاد میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن