بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ہرائیں گے: شیرعلی
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے باوجود چودھری شیر علی ناراض اور بغاوت پر بضد ہیں۔ چودھری شیر علی ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر برس پڑے اور فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے مخالف امیدوار کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو بلدیاتی انتخابات میں ہرانے کا اعلان کیا ہے۔ چودھری شیر علی نے مسلم لیگ (ن) کے مخالف امیدوار کے جلسے میں شیر کے خلاف نعرے بھی لگوائے کہ ’’دیکھو دیکھو کون آیا؟ شیر نون ہران آیا‘‘