• news

لاہور: لاکھوں کی وارداتیں‘ گوجرانوالہ میں ایک ڈاکو مارا گیا

لاہور+ گوجرانوالہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ گوجرنوالہ میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹائون میں اکرم کے گھر سے 21لاکھ جبکہ ستوکتلہ میں ذوالفقار کے گھر سے 11لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری ہو گیا۔ ڈاکوؤں نے ٹائون شپ میں وقاص اور اس کی فیملی سے7 لاکھ، گلشن اقبال میں ظفر اور اس کی فیملی سے 4لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، نصیر آباد میں ایک بیکری سے تین ڈاکو 4 لاکھ 64ہزار، شمالی چھائونی میں کرنل قاسم سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں شعیب سے ایک لاکھ روپے اور موٹرسائیکل، غازی آباد میں ولید سے 80 ہزار اور موبائل فون، گرین ٹائون میں غلام باری سے 47ہزار اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں شاہد علی کی دکان سے 40ہزار اور موبائل فون، نواب ٹائون میں ڈاکٹر عبدالرحمن سے 29ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے سول لائن سے شازیہ ،جوہرٹائون سے عدنان،ستوکتلہ سے محمد علی، مزنگ سے ناصر کی گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹائون سے تیمور، فیصل ٹائون سے اعظم، نواب ٹائون سے مقصود، فیکٹری ایریا سے واصف، ڈیفنس اے سے ندیم، سبزہ زار سے آزاد، ستوکتلہ سے باسط، اقبال ٹائون سے شاہد، ملت پارک سے شاہ میر، لوئرمال سے اقبال، اکبری منڈی سے سلیم کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔ علاوہ ازیں گوجرنوالہ کے علاقے فتو منڈ میں واقع مشہور بیکری میں 4ڈاکوئوں نے واردات کیلئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی مگر اس دوران سکیورٹی گارڈ اکرام نے فائرنگ کر دی۔ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک اور سکیورٹی گارڈ بھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ دیگر ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ کراچی سے کرائم رپورٹر کے مطابق کورنگی نمبر ساڑھے تین میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ دونوں ڈاکو گلشن محمدی مسجد کے قریب راہگیروں کو لوٹ رہے تھے اس دوران ایک شہری نے پستول نکال کر فائرنگ کردی۔

ای پیپر-دی نیشن