ویٹرنری یونیورسٹی لاہور میں کروڑوں روپے کی کرپشن
اسلام آباد (آن لائن) یونیورسٹی آف ویٹرنری لاہور میں تعمیرات کی مد میں 14 ملین کرپشن سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکرٹری لاہور سٹاف کی اجازت کے بغیر ہی کیمپس کے اندر نئی تعمیرات کر کے ایک کروڑ 4 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کی ہے۔ اس کرپشن کا انکشاف آڈٹ حکام نے محکمانہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کو موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کروڑ 4 لاکھ روپے بوائز ہاسٹل کی آرائش و تعمیر پر خرچ کئے گئے ہیں تاہم آڈٹ حکام نے کہا کہ انتظامیہ نے ٹھیکیدار کو اپنی مرضی کے ریٹس دیئے جو عام ریٹس سے کہیں زیادہ ہیں۔ انتظامیہ نے ٹھیکیدار کو مزید نوازتے ہوئے کروڑوں روپے کی ادائیگی کرتے ہوئے 23 لاکھ روپے کا سیلز ٹیکس کی کٹوتی بھی نہیں کی ہے جس سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ رپورٹ میں اس کرپشن کی وجہ سیکرٹری لائیو سٹاک کی محکمہ پر کمزور کنٹرول کا نتیجہ ہے ۔ آڈٹ حکام نے سیکرٹری لائیو سٹاک کو ہدایت کی ہے کہ اس بھاری کرپشن کی انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کر کے تادیبی کارروائی کا آغاز کیا جائے تاہم سیکرٹری لائیو سٹاک نے یہ فائل دبا رکھی ہے۔