• news

شجاع خانزادہ کیس: ملزم قاسم معاویہ کا مزید جسمانی ریمانڈ

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سول جج راولپنڈی شاہد حمید چودھری نے سی ٹی ڈی کو کرنل (ر) شجاع خانزادہ قتل کیس میں ملزم قاسم معاویہ کا 14 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ دیدیا۔
سی ٹی ڈی نے جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر اسے عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر سی ٹی ڈی نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 30 دن کی استدعا کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن