• news

حج فلائٹ آپریشن آج مکمل ہو جائے گا: وزارت مذہبی امور

اسلام آباد (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد جاری حج فلائٹ آپریشن آج مکمل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی۔ حاجیوں کو حرم شریف میں لانے اور لے جانے کیلئے بھی ٹرانسپورٹ کا خصوصی انتطام کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری سہیل عامر سمیت دیگر عملے نے حج آپریشن کی شبانہ روز نگرانی کی جس کی وجہ سے حج آپریشن خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ خود کار شکایات کے اندراج کے نظام کے تحت درج ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیاگیا اور موقع پر معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹوور آپریٹرز سے حاجیوں کو لاکھوں روپے کی ادائیگی کرائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن