لیبیا : حکومت مخالف گروپ نے ہیلی کاپٹر مار گرایا، فوجی کمانڈروں سمیت 12 ہلاک
طرابلس (رائٹرز) مسلح گروپ کے جنگجوؤں نے ہیلی کاپٹر پر طیارے گرانے والی گن سے فائرنگ کر دی جس کے سبب فوجی کمانڈروں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکومتی ترجمان نے بتایا المایا علاقے کے قریب سمندر میں گر گیا۔ یہ دارالحکومت طرابلس کے مغرب میں واقع ہے۔