ایف بی آر ٹیکس گزاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے : وقار احمد
لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس گذاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے متعدد اقدامات اْٹھا رہا ہے جن میںتاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اْن کے نما ئندوں سے مسلسل رابطہ بھی شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے چیف کمشنر ِان لینڈ ریونیو وقار احمد نے متعدد ممتاز تاجر راہنما ئو ں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا ۔ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیف کمشنر ِان لینڈ ریونیو وقار احمد نے کی جبکہ اجلاس میں شرکت کرنے والے لاہور‘ شیخوپورہ اور قصور کے تاجر راہنمائوں میں محمد نعیم میر‘ شیخ محمدآصف‘ چودھری محبوب سِرکی‘ عرفان اقبال شیخ‘ محمد اشرف بھٹی ‘ عامر اصغر ڈار‘ محمد ادریس ‘ سیّد محمد عظیم سیٹھی ‘ رانا شہباز احمد خان‘ بابر اسمعٰیل بٹ‘ وقار احمد میاں ‘ صفدر علی بٹ‘ طاہر محمود بھٹی ‘ شیخ محمد نعیم بادشادہ‘ کیپٹن آغا عدنان خان ‘ ملک فاروق حفیظ‘ خادم حسین‘ شیخ محمد ساجد ‘ محمد علی میاں‘ ناصر سعید ‘ارشد اقبال اور شیخ عرفان شامل ہیں۔