• news

سٹاک مارکیٹوں میں مندے کا رجحان سرمایہ کاروں کو مزید 8 ارب 72 کروڑ روپے خسارہ

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو معمولی مندی دیکھی گئی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 33800 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 8 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کی کمی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 16.81 پوائنٹس کمی سے 33843.83 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 369 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر کر 72 کھرب 9 ارب 5 کروڑ 78 لاکھ 10 ہزار 809 روپے ہو گئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے اختتام پر ایل ایس ای 25 انڈیکس21.27پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5524.89 پر بندہو ا۔ مجموعی طور پر70کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا، 12 کمپنیوںکے حصص کی قیمت میں اضافہ، 7 میںکمی جبکہ51کمپنیوںکے حصص میں استحکا م رہا ۔

ای پیپر-دی نیشن