• news

ترکی پاکستان کو 34 تربیتی طیارے اور سپیئر پارٹس مفت فراہم کریگا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور ترکی نے گزشتہ روز ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ترکی پاکستان کو چونتیس عدد ’ٹی-37 تربیتی طیارے اور سپیئر پارٹس‘ مفت فراہم کرے گا۔ یہ طیارے جنگی مشن میں حملہ آور طیاروں کے طور پر بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ معاہدے پر دستخط انقرہ میں ’پاکستان-ترکی ہائی لیول ملٹری ڈائیلاگ گروپ‘ کے 11ویں اجلاس کے اختتام پر ہوئے۔ سیکرٹری دفاع لیٹننٹ جنرل (ر) عالم خٹک نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ ٹی-37 بیک وقت جیٹ ٹرینر اور لڑاکا طیارہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن