ڈالر 2015ءکی بلند ترین سطح پر اوپن مارکیٹ میں قیمت 105.45 روپے ہو گئی، سونا اور دال ماش بھی مہنگی
لاہور (کامرس رپورٹر+ نیٹ نیوز) ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 2015 ءکی سب سے زیادہ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس وقت اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 105.20 روپے قیمت فروخت 105.45 روپے تک جا پہنچی۔ ڈالر کے انٹربنک ریٹ میں قیمت خرید 105 اور قیمت فروخت 105.20 روپے ہو گیا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اثرات سونے کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے اضافہ ہو گیا جس سے اس کی قیمت 46700روپے سے بڑھ کر 47400روپے ہو گئی ہے ۔ اسی طرح مقامی تھوک مارکیٹ میں ایک کلو دال ماش دھلی ہوئی کی قیمت میں دس روپے اضافہ ہو گیا اور اس کی قیمت 240 روپے سے بڑھ کر 250 روپے جبکہ اس کا پرچون ریٹ 260 روپے فی کلو سے بڑھ 270 روپے ہو گیا۔ این این آئی کے مطابق آئی ایف سے مذاکرات کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔زرمبادلہ کے ریکارڈ ذخائر بھی روپے کو گرنے سے نہیں بچا سکے
ڈالر