• news

بلدیاتی انتخابات: لڑائی جھگڑے فائرنگ کا خطرہ، پولیس نے لائسنسی اسلحہ جمع کرنا شروع کردیا

لاہور (میاں علی افضل سے) صوبائی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر بڑے پیمانے پر لڑائی جھگڑوں، کارکنوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے خطرے کے پیش نظر غیر معمولی اقدامات جاری ہیں۔ پولیس کی جانب سے لائسنسی اسلحہ بھی جمع کرنا شروع کردیا گیا ہے جو 31 اکتوبر تک پولیس کے پاس رہیگا۔ پولیس کی یقین دہانی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد لائسنسی اسلحہ پولیس کے حوالے کرنے کو تیار نہیں۔ اس سلسلے میں پولیس حکام کی مختلف یونین کونسلوں میں زیادہ مخالفت رکھنے والے مدمقابل امیدواروں چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلر اور انکے کارکنوں سے ملاقاتیں جاری ہیں اور ان سے اسلحہ بطور امانت پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے الیکشن کے اختتام پر لائسنسی اسلحہ کی واپسی کی یقین دہانی پر اسلحہ جمع کروا دیا ہے تاہم پولیس سے سکیورٹی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاﺅن محمد اقبال کے احکامات پر مسلم ٹاﺅن، اقبال ٹاﺅن، سمن آباد، گلشن راوی اور نواں کوٹ سرکل میں موجود 10 تھانوں کے ایس ایچ اوز نے امیدواروں اور انکے کارکنوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ جمع کرا لیا ہے اور اعلیٰ افسران کو مسلسل تفصیلات دی جا رہی ہیں، اسکے باوجود امیدواروں اور کارکنوں کے پاس بڑے پیمانے پر اسلحہ کی موجودگی خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے۔
بلدیاتی الیکشن/ اسلحہ

ای پیپر-دی نیشن