• news

مہمند ایجنسی: لیویز کے قافلے پر حملہ، فورسز کا سرچ آپریشن

مہمند (آئی این پی) لیویز فورس کے قافلے پر دہشت گردوں نے راکٹ سے حملہ کردیا تاہم اہلکار محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے علاقہ غلنئی بازار کے قریب لیویز فورس کے قافلے کو راکٹ سے نشانہ بھی بنایا تاہم گاڑی میں سوار اہلکار حملے میں محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم کسی دہشت گرد کے مارے جانے یا گرفتار ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
قافلہ/ حملہ

ای پیپر-دی نیشن