• news

رینٹل پاور کیس : عدالت نے پرویز اشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دے دیا

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور کیس میں حاضری سے ایک دن کا استثنی مل گیا ۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر طلبی کا حکم برقرار رکھا ۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے سابق وزیر اعظم پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کیخلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت کی ۔ طلبی کے باوجود راجا پرویز اشرف عدالت حاضر نہیں ہوئے ۔ سابق وزیر اعظم کے وکیل نے سکےورٹی خدشات کے باعث حاضری سے ایک روزہ استثنی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت دس نومبر تک ملتوی کر دی ۔ آئندہ سماعت پر راجا پرویز اشرف کو حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست کا فیصلہ ہوگا ۔
استثنیٰ

ای پیپر-دی نیشن