بنگلور: بجرنگ دل، وشواہندو پریشد کے غنڈوں کا مسلمانوں کی مارکیٹ پر حملہ، 20 زخمی
بنگلور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے غنڈوں نے بدھ کو ہندوﺅں کا مقدس دن قرار دیکر کام بند نہ کرنے پر مسلمان کی باربر شاپ پر حملہ کردیا۔ ہندو غنڈوں نے باربر سلمان اور اسے بچانے کیلئے آنے والے مسلمانوں کو بری طرح مارا پیٹا جس سے 20 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ غنڈوں نے باربر شاپ اور اردگرد کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کرکے لاکھوں روپے کا سامان برباد کردیا۔ یہ واقعہ بنگلور کے قریبی شہر نیلاڑی میں پیش آیا۔ سلمان کی باربر شاپ مسجد کی مارکیٹ میں واقع ہے جس پر بجرنگ دل کے بڑے غنڈے روی بیلے اور وشوا ہندو پریشد کے ٹھکراپ شیٹی کی عرصے سے نظر تھی۔ دونوں نے پہلے سلمان سے جاکر کہا کہ ہندو بدھ کے روز بال نہیں کٹواتے اس لئے تم ہندوﺅں کے جذبات کا احترام کرو اور دکان بند کردو مگر سلمان نے انکار کردیا جس پر دونوں غنڈے مقامی ہندو آبادی کو بھڑکا کر جلوس کی صورت میں وہاں لے آئے اور سلمان کی دکان سمیت مسجد کی مارکیٹ پر حملہ کرا دیا۔ پولیس نے بمشکل حالات پر قابو پایا اور کرفیو لگادیا۔ ہندوﺅں اور مسلمانوں کے 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تاہم نیلاڑی میں صورتحال سخت کشیدہ تھی۔
ہندو غنڈے/ حملہ