• news

خطے سے دہشت گردی، انتہاپسندی کا خاتمہ کرینگے: ناصر جنجوعہ

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ خطے سے دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم کریں گے۔ ناصر جنجوعہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایران کے قومی سلامتی کے اعلیٰ سطح کے وفد اور دفتر خارجہ کے حکام نے شرکت کی۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے امور زیر بحث آئے۔ ناصر جنجوعہ نے ایک نجی ٹی وی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ کسی دوسرے ملک کو بھی پاکستان میں دراندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک میں امن کے قیام کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ ناصر جنجوعہ نے قومی سلامتی کے نئے مشیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے اس اجلاس کی صدارت کی، انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ملک کی پہلی قومی سلامتی کی پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دی جائیگی۔
ناصر جنجوعہ

ای پیپر-دی نیشن