چنیوٹ: ختم نبوت کانفرنس آج شروع ہو گی، انتظامات مکمل
چنیوٹ (نامہ نگار) ”آل پاکستان دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر“آج سے مرکز ختم نبوت مسلم کالونی میں شروع ہو گی۔ کانفرنس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ پنڈال کو خوبصورت بینروںسے سجا دیا گیا، ملک کے طول و عرض سے کارکن ختم نبوت تکبیر کے نعرے بلند کرتے ہوئے پنڈال میں پہنچ رہے ہیں۔ ختم نبوت کے رضا کاروں نے پنڈال کے ارد گرد حفاظتی حصار اور ملحقہ سٹرکوں پر چیک پوسٹیں قائم کر لی ہیں۔ شرکاءکو جامہ تلاشی کے بعد پنڈال جانے کی اجازت ہوگی۔ کانفرنس کی اختتامی نشست میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان تاریخ ساز خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے داخلی راستوں پر استقبالیہ بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات و جمعة المبارک کو مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہونیوالی آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ملک بھر سے قافلے چناب نگر پہنچ رہے ہیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ، مولانا عزیز الرحمان جالندھری نے رضا کاروں سے ملاقات کی اور کانفرنس کے تمام تر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کی کل پانچ نشستیں ہوں گی۔ کانفرنس کا آغازصبح 10بجے نائب امیر مرکزیہ صاحبزادہ خواجہ عزیز احمدکی پر سوز دعا سے ہو گا۔ پہلی نشست سے مولانا قاضی احسان احمد ، مولانا توصیف احمد، مولانا محمد علی صدیقی، مولانا مختار احمد، مولانا عبدالنعیم رحمانی، مولانا محمد وسیم اسلم، مولانا تجمل حسین نواب شاہ،مولانا محمد حسین ناصر، مولانا عبدالحکیم نعمان، مولاناعبدالستار گورمانی، مولانا غلام حسین، مولانا غلام مصطفی نگر، مولانا محمد طیب کریں گے۔
ختم نبوت کانفرنس شروع ہو گئی