غیراعلاانیہ لوڈشیڈنگ‘آذر بائیجان کے سفیر کو بغیر مائیک کے تقریر کرنا پڑی، بچے مایوس
اسلام آباد (آن لائن) واپڈا نے ایک بار پھر پاکستان کا نام عالمی دنیا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بدنام کر دیا‘ آذربائیجان کے سفیر سمیت وزیر مملکت برائے کیڈ کو بغیر مائیک کے تقریر کرنا پڑی۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شرکاءمہمان خصوصی کے خیالات اور جذبات کو سننے سے محروم رہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن کی طرف سے ممکنہ لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے کوئی متبادل انتظام نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مہمانان خصوصی اور خاص طور پر سپیشل بچے مایوس نظر آئے۔
سفیر/ تقریر