• news

مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے‘ مذاکرات پر کشمیریوں کو شامل کیا جائے: شبیر شاہ‘ یاسین ملک

سرینگر (اے این این) فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو خطہ ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آ جائیگا۔ لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو مذاکرات میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد عوام سے جڑا مسئلہ ہے۔لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے کہا ہے کہ نیویارک میں ملین مارچ منعقد کرنے پر بیرسٹر سلطان اور ڈاکٹر غلام نبی فائی مبارکباد کے مستحق ہیں ٗ ملین مارچ تحریک آزادی کشمیر کیلئے نیک شگون ثابت ہوگا ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا تجارتی تعلقات اور مفادات انسانی جانوں اور اخلاقی اقدار سے بالاتر ہوچکے ہیں؟ دریں اثنا چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے بارہمولہ میں سکھ برادری کی ایک خاتون کے بہیمانہ قتل پر اپنے گہرے رنج وغم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی فی الفور تحقیقات کرانے اور مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن