• news

سینٹ کمیٹی کا اجلاس‘ مزید سفارشات کیساتھ منی لانڈرنگ ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس جرائم کو منی لانڈرنگ ترمیمی بل میں شامل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے مزید سفارشات کیساتھ بل کی منظوری دیدی ہے، وزارت خزانہ کے افسران کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کمیٹی کی منت سماجت کرتے ہوئے بل پر مزید بحث کرنے کیلئے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی درخواستیں کرتے رہے مگر کمیٹی کے ارکان نے بل پر مزید بحث کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی سفارشات بل میں شامل کرنے پر زور دیا اور کہا ٹیکس جرائم کو بل میں شامل کیا گیا تو ہر بزنس مین دہشت گردی کے زمرے میں آجائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن