جمہوریہ وسطی افریقہ میں پھر فسادات‘ عیسائی انتہا پسندوں نے 4 مسلمان شہید کر دیئے‘ فوج تعینات
بنگوئی (صباح نیوز) جمہوریہ وسطی افریقہ میں انتہاپسند مسیحیوں کی جانب سے مسلمانوں کی دکانیں جلائے جانے اور لوٹ مار کے بعد فوج نے امن کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں لیکن علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔مسلمانوں کی متعدد دوکانیں نذرآتش کردی گئیں۔ مسلمانوں کی آبادی پر حملے کے دوران عیسائی شدت پسندوں نے 4 مسلمان مغویوں کو شہید کر دیا جس کے بعد مسلمانوں کے علاقے میں کام کرنے والے تین مسیحیوں کو اغوا کیا گیا۔ ان واقعات کے بعد ملک میں امن مذاکرات کا عمل خطرے میں پڑ گیا ہے۔