ٹوکیو موٹر شو، چمچماتی کاریں خریداروں کی تو جہ کا مرکز بن گئیں
ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان میں جاری ٹوکیو موٹر شو میں جدید چمچماتی گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔ ہائیڈروجن فیول سیل کاریں اور دیگر خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ ہائیڈروجن فیول سیل کار ایف سی وی پلس نے شو کی رونق بڑھائی۔ یہ کار آئندہ سال مارچ میں مارکیٹ میں لائی جائے گی۔