بھارتی ائرلائن نے مختصر لباس والی خاتون کو سفر سے روک دیا
ممبئی (اے ایف پی) ایک خاتون کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا کہ اس نے انتہائی مختصر لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ خاتون ممبئی سے نئی دہلی جانیوالی ملکی ائرلائن انڈی گو کی پرواز میں سفر کرنا چاہتی تھی۔ ائرلائن کے ضوابط کے مطابق کمپنی ملازمین اور انکے رشتہ داروں کیلئے گھٹنے اوپر تک محدود لباس پہننا ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی ہے۔