بینظیر قتل کیس تحقیقات، اقوام متحدہ 23 لاکھ ڈالر واپس کرنے پر تیار
نیویارک (صباح نیوز) بے نظیرقتل کیس کی تحقیقات کے لئے دی گئی رقم میں سے اقوام متحدہ پاکستان کو 23 لاکھ ڈالرز واپس کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے بے نظیر قتل کی تحقیقات میں مدد کے لئے اقوام متحدہ کو تقریبا 35 لاکھ ڈالرز دیئے تھے، یہ رقم پیپلز پارٹی کی حکومت نے فراہم کی تھی۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی کوششوں سے بقایا رقم واپس مل رہی ہے۔ عالمی ادارے نے رقم کی ادائیگی میں تاخیر پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے معذرت کی ہے اور جلد ازجلد رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔