کرپشن، غیرقانونی اثاثے بنانے کا الزام، سابق مشیر وزیراعلیٰ کے پی کے معصوم شاہ جیل منتقل
پشاور(بیورورپورٹ) پشاورکی احتساب عدالت نے کرپشن اور غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ کے مشیر سید معصوم شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کر دیا ہے قومی نیب بیورو کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر سید معصوم شاہ پر کرپشن، سرکاری اراضی کی غیر قانونی تقسیم ومنتقلی ، میرٹ کے خلاف تقرریاں اور بھرتیاں کرنے ، سرکاری اخراجات پر بیرونی ممالک کے دورے کرنے اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات لگائے گئے ہیں جس کے غیرقانونی اثاثوں میں 2 پلاٹ حیات آباد پشاور، بحریہ ٹائون میں بنگلہ، 2 پلاٹ ڈی ایچ اے کراچی، 12 کنال بنگلہ و حجرہ شبقدر میں، قریبا ڈیرھ کنال بنگلہ ورسک روڈ پشاور ٗ ایک کنال کا بنگلہ زریاب کالونی میں اور ورسک روڈ پر ایک کنال اراضی شامل ہے علاوہ ازیں ان کے اسلام آباد اور پشاور کے بنک اکائونٹس سے کروڑوں روپوں کی بنک ٹرانزیکشن بھی ہوئی ہے جبکہ ان کے غیر ملکی بنکوں میں بھی بنک اکائونٹس ہیں۔