سیدوالا میں رائے خرم عباس نے وائس چیئرمین کے بغیر الیکشن لڑ کر تاریخ رقم کر دی
سیدوالا (نامہ نگار) یونین کونسل ملکا حاجی سیاسی میدان میں نوجوان قیادت کھرل برادری کے امیدوار رائے خرم عباس ایڈووکیٹ نے سیاست کے میدان میں تاریخ رقم کر دی جو وائس چیئرمین کے بغیر ہی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ رائے عباس پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر کے صاحبزادے ہیں۔ موجودہ بلدیاتی انتخابات میں رائے خرم عباس ایڈووکیٹ کے وائس چیئرمین امیدوار کو دبائو اور بلیک میلنگ سے الیکشن سے منحرف کروا دیا گیا اس کے باوجود ہمت نہ ہارتے ہوئے انہوں نے آر او سے تنہا الیکشن کے میدان میں اترنے کی اپیل کی جس پر آر او نے ان کے جذبہ ولولہ کو دیکھتے ہوئے ان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اکیلے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ اس کے علاوہ رائے خرم عباس کی کمپین میں وکیلوں کا ایک دستہ جو دن بھر حلقہ میں اپنی تقاریر سے عوام کی خصوصی توجہ حاصل کر رہا ہے جس سے مخالفین پریشان ہیں۔