بھارتی اسلحہ کی دوڑ خراب تعلقات کو مزید ہوا دے رہی ہے: سیکرٹری خارجہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کی اسلحہ کی دوڑ پاکستان اور بھارت کے روایتی خراب تعلقات کو مزید ہوا دے رہی ہے۔ پاکستان تحمل اور ذمہ داری کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سے جوہری تعاون سے خطے میں سٹرٹیجک استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ پاکستان کو اپنی سلامتی کیلئے ہر صورت ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔