• news

میزائلوں پر نظر رکھنے والے امریکی غبارے ’’بلمپ‘‘ کا تجربہ ناکام

واشنگٹن (نیٹ نیوز + آن لائن) امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کا میزائل حملوں کی نشاندہی کرنے والا نگران طیارہ میری لینڈ میں تین گھنٹے فضا میں تیرنے کے بعد پیسنلوانیا کے علاقے منسی میں اتر گیا۔ اترتے وقت اپنے ساتھ بجلی کے تاروں کو گھسیٹتا ہوا لے گیا جس سے علاقے میں 18 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ اس کی پرواز کے دوران دو جنگی طیارے اس کے پیچھے اڑتے رہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ 200 فٹ لمبا یہ طیارہ میری لینڈ میں اپنے لنگر سے کس طرح علیحدہ ہوا۔ اس طیارے کو جوائنٹ لینڈ اٹیک کروز میزائل ایلیویٹڈ لیٹڈ سینسر سسٹم (جے لینز) کا نام دیا گیا ہے جسے عام آدمی کی پرائیویسی کے حق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بالٹی مورسن کی تحقیق کے مطابق یہ مصنوبہ ناقص سافٹ ویئر‘ خراب موسم اور ناقابل اعتبار نتائج کی بدولت مسائل کا شکا ہے۔ ٹوئٹر پر کئی سال سے اس طیارے پر تنقید کرنے ولے اکائوٹنس پر بھی اس ناکامی پر فوری ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس نگران طیارے کے نظام کو عراق اور افغانستان کی جنگوں میں بھی امریکی فوجی اڈوں اور دیگر حساس مقامات کی حفاظت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کا کہنا ہے کہ میری معلومات کے مطابق اکثر افغانستان میں بھی کئی مواقع پر جب یہ لنگر سے کٹ کر الگ ہو جاتا تو ہم اس کا رخ زمین کی جانب کر دیتے اور بحفاظت واپس لے آتے۔ خراب موسم میں اکثر ایسا ہو جاتا ہے۔ آن لائن کے مطابق میزائلوں پر نظر رکھنے والے امریکی غبارے کا تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔ واشنگٹن کی حفاظت کیلئے کروڑوں ڈالر کی مدد سے تیار کردہ طیارہ اچانک زمین پر آگرا۔ امریکی فضائیہ کیلئے تیار کردہ غبارہ یتھیون کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔ اسے مختصراً ’’بلمپ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ غبارہ رسی ٹوٹنے کے بعد پینسلوانیا کے شہر میری لینڈ میں ہارفورڈ کائونٹی میں گرا۔ غبارے میں ہیلیئیم گیس بھری ہوتی ہے جو اسے 10 ہزار فٹ تک لے جاتی ہے۔ اس میں کئی طرح کے ریڈار نصب ہیں جو فضائی آنکھ کا کردار ادا کرتے ہیں جس کی مدد سے پورے 360 درجے دائرے میں آنے والے کسی بھی میزائل اور ڈرون کو سینکڑوں کلومیٹر دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسے واشنگٹن کی حفاظت کیلئے تیار گیار کیا گیا تھا۔ ریتھیوں کمپنی کے مطابق یہ غبارہ 100 میل فی گھنٹے کی ہوا بھی برداشت کر سکتا ہے۔ غبارے کو معلق رکھنے والے تار ٹوٹنے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن