• news

شیخوپورہ: بلدیہ شرقپور کے 12 حلقوں میں نواز لیگ کا ٹکٹ دو دو امیدواروں کو جاری کر دیا گیا

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) بلدیہ شرقپور شریف کے 12حلقوں میں نواز لیگ کا ٹکٹ دو دو امیدواروں کو جاری کردیا گیا، معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں پہنچ جانے پرحکم جاری کیا گیا ہے ریٹرننگ افسر ٹی ایم او شرقپور شریف دو روز میں فیصلہ کرے نواز لیگ کے اصل امیدوار کون ہیں؟ معلوم ہوا ہے بلدیہ شرقپو ر شریف کے کل حلقوں کی تعداد 19ہے جن میں سے 12حلقوں میں دو دو امیدواروں کو نواز لیگ کے ٹکٹ جاری کردیئے گئے، باخبر ذرائع نے بتایا ہے پہلے وفاقی وزیر رانا تنویر کے گروپ کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے گئے تو وہ فوری طور پر ٹکٹ لیکر ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچ گئے جس کے بعد نواز لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا کے حامی گروپ کے احتجاج کرنے پر ان کے بھی 12امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے گئے وہ بھی یہ ٹکٹ لیکر ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم او فدا افتخار میر کے پاس پہنچ گئے مگر وہ پہلے آنے والے امیدواروں کو شیر کا نشان الاٹ کرچکے تھے جس پر الیکشن کمشن آف پاکستان سے شکایت کی گئی تو ڈی آر او نے الیکشن کمشن کو آگاہ کیا جو امیدوار پہلے آئے تھے انہیں شیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے چار بجے کے بعد رات گئے جو ٹکٹ لے کر آئے تھے انہیں شیر کے نشانات الاٹ نہیں کئے گئے جس کے بعد علی اصغر منڈا گروپ کے 12امیدواروںنے اس فیصلہ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن