معذور لیکچرار الماری کا شیشہ لگنے سے جاں بحق
لا ہور (نامہ نگار)جنو بی چھا ئو نی کے علا قہ میں50سا لہ معذ ور لیکچر ار الماری کا شیشہ ٹوٹ کر لگنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔بتا یاجاتاہے کہ جنو بی چھا ئو نی کے علا قے سر ور روڈ کا رہا ئشی 50سا لہ حید ر رضو ی ٹا نگو ں سے معذ ور اورمقا می کا لج میں لیکچر ار تھا ۔گز شتہ روز وہ الما ری کھو لنے لگا تو الما ری کا شیشہ ٹو ٹ کر اس کی ٹا نگ پر لگا ۔جس سے اس کی ٹا نگ پر شدید زخم آیا اور اس سے بہت زیا دہ خو ن بہنے لگا ۔اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے راستے میں ہی دم توڑ گیا ہے ۔