• news

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن 10 سال کی طویل مدت کے بعد ہورہے ہیں

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں آج ہونے والے لوکل گورنمنٹ کے الیکشن 10 سال بعد ہورہے ہیں۔ پرویز مشرف کے دور میں لوکل گورنمنٹ کے پہلے الیکشن جولائی، اگست 2001ء میں ہوئے جبکہ دوسرے الیکشن 6 اکتوبر 2005 کو ہوئے۔ ان اداروں کی مدت 2009ء میں ختم ہونا تھی لیکن 2008ء کے عام انتخابات کے بعد پنجاب میں برسر اقتدار مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت نے بلدیاتی ادارے معطل کردیئے اور 2009ء میں بھی الیکشن نہیں کروائے گئے۔ مسلسل 6 برس کے مطالبات کے بعد 2015ء میں پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن