لاہور کی 25 یونین کونسلوں میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں ون آن ون مقابلہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور کی 25 یونین کونسلوں میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے چیئرمین، وائس چیئرمین کے امیدواروں کا ون آن ون مقابلہ ہوگا۔ یونین کونسل 35 رنگ محل، یونین کونسل 37 بھاٹی گیٹ کی یونین کونسلیں حساس قرار دی گئی ہیں۔ انکے علاوہ یونین کونسل 44 مصری شاہ، یونین کونسل 49 قصور پورہ، یونین کونسل 62 بیڈن روڈ، یونین کونسل 65 اسلام پورہ، یونین کونسل 76 چوبرجی، یونین کونسل 95 ڈھولنوال، یونین کونسل 102 جھگیاں ناگرہ، یونین کونسل 119 ریلوے کالونی، یونین کونسل 125 باغبانپورہ، یونین کونسل 168 گوالمنڈی، یونین کونسل 169 نسبت روڈ، یونین کونسل 190 ہڈیارہ، یونین کونسل 220 وفاقی کالونی، یونین کونسل 251 ہلوکی کے پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیا جا رہا ہے۔