ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، فیصل آباد کی 3 یونین کونسلوں، گجرات کے 4 وارڈز میں الیکشن ملتوی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فیصل آباد کی 3 یونین کونسلوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اگلے مرحلے میں منتقل کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گجرات میں میونسپل کارپوریشن گجرات کے یونین کونسل نمبر 2 کے وارڈ نمبر 4 ‘ یونین کونسل 3 کے وارڈ نمبر 5 ڈسٹرکٹ کونسل گجرات کے یونین کونسل 107 کے وارڈ نمبر 4 یونین کونسل 108 کے وارڈ نمبر 4 جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل فیصل آباد کے یونین کونسل 158 ‘ یونین کونسل 174 اور یونین کونسل 176 کے وارڈ نمبر 5 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اگلے مرحلے میں منتقل کردیئے ہیں اگلے مرحلے کے انتخابات 19 نومبر 2015 ء کو ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔