ڈبل شاہ کچھ روز سے لاپتہ تھا
وزیرآباد (نامہ نگار) سید سبط الحسن گیلانی المعروف ڈبل شاہ عدالت سے فراڈ کے کیس میں ملنے والی سزا بھگت کر ایک سال قبل واپس آگیا تھا۔ اس دوران نئے سرے سے رقوم ڈبل کرنے کی خبریں بھی آتی رہیں۔ ڈبل شاہ وزیر آباد کی بجائے ان دنوں لاہور میں رہائش پذیر تھا۔ اطلاعات کے مطابق سات آٹھ روز سے غائب تھا۔ گزشتہ روز پی سی آئی سے اس کی نعش ملی۔