• news

نیشنل رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ‘ عبدالستار‘ خرم آغا کو اپ سیٹ شکست

کراچی (سپورٹس رپورٹر) نیشنل رینکنگ سنوکر کپ کے دوسرے روز پاکستان کے سیڈڈ کھلاڑی اور ورلڈ کپ سنوکر کے لئے منتخب کیوسٹ عبدالستار اور خرم آغا کو اپ سیٹ شکست کا سامنا۔ آج 14میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ سندھ کے ذوالفقار اے قادر نے سندھ کے ہی عبدالستار کو 4-3 سے زیر کیا۔ سندھ کے این مارک جون نے سندھ ہی کے خرم آغا کو 4-3 سے شکست دے کر توجہ حاصل کی۔ دیگر میچوں میں عمران شہزاد (پنجاب) نے عبدالرحیم (پنجاب) کو 4-0 سے ،شاہد آفتاب (پنجاب) نے عامر طارق (پنجاب)کو4-1 سے، ابو صائم (پنجاب) نے بہادر خان (بلوچستان) کو4-1 سے، سلطان محمد (سندھ ) نے محمد نعمان اقبال(اسلام آباد) کو4-2 سے ،محمد آصف توبہ (پنجاب) نے شرجیل محمود (کے پی کے ) کو4-2سے، ریمبل گل (کے پی کے ) نے محمد فہیم (پنجاب) کو 4-1سے ،محمد بلال(پنجاب)نے بابر مسیح (پنجاب) کو 4-2سے ،محمد ماجد علی (پنجاب)نے آکاش رفیق(کے پی کے ) کو4-3سے ،محمد آصف (پنجاب)نے شاہ خان (کے پی کے ) کو4-0 سے ،محمد سجاد(پنجاب)نے محمد عمران (پنجاب)کو4-2سے ،شہرام چنگیزی (اسلام آباد ) نے محمد ماجد علی (پنجاب)کو4-2سے اور سلطان محمد (سندھ ) نے آکاش رفیق ( کے پی کے ) کو4-3سے مات دی ۔ان میچوں میں عمران شہزاد نے119،ابوصائم نے125،ریمبل گل نے115اور محمد سجاد نے132کا بریک کھیلا۔

ای پیپر-دی نیشن