• news

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل عطاء محمد خان سے آسٹریا کے سفیر کی ملاقات

لاہور (کلچرل رپورٹر) ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطاء محمد خان نے آسٹریاکے سفیر ڈاکٹر بریجیٹا بلاہا کے ساتھ الحمراء کمیٹی روم میں ملاقات کی۔انھوں نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان باہمی ثقافتی امور پر اظہار خیال کرتے ہوئے دو طرفہ ثقافتی اقدار کے فروغ پر زور دیا۔ انھوں نے لاہور آرٹس کونسل کے پاکستانی ثقافت کے فروغ میں کردار سے متعلق آگاہ کیا جس پر آسٹریا کے سفیر نے انھیں داد دی۔آسٹریا کے سفیر کے ساتھ دو اعلی عہدداررینالڈ ڈی پی ورجوزف ایچنگربھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن