• news

پہلی وکٹ کی شراکت میں 503رنز کا ورلڈ ریکارڈ‘ خراب پچ کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان میچ ختم

کینبرا (سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان پریکٹس میچ خراب پچ کی وجہ سے ختم کردیا گیا۔پچ پر کیوی ٹیم ن تحفظات کا اظہار کیا تھا۔میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے ایرون فنچ اور ریان کارٹر زنے فرسٹ کلاس کے میچ میں پہلی وکٹ کی شراکت میں 503رنز کا ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ دونوں اوپنرز نے ڈبل سنچریاں سکور کیں۔فنچ نے 288اور کارٹر نے 209رنز کی اننگز کھیلی۔میچ میں نیوزی لینڈ نے 10بائولرز آزمائے مگر ایک وکٹ حاصل کرسکے ۔

ای پیپر-دی نیشن