• news

شارجہ ٹیسٹ میں کک اور جو روٹ میرا ہدف ہیں: ذوالفقار بابر

شارجہ (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابرنے کہاہے کہ وہ شارجہ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان الیسٹرکک اور جوروٹ کی وکٹیں حاصل کرنا چاہیں گے جو سپن بائولنگ کے خلاف اچھے بیٹسمین سمجھے جاتے ہیں۔ ابتدا میں انگلش بیٹسمینوں کو بائولنگ کرتے ہوئے دشواری محسوس ہو رہی تھی لیکن اس کے بعد انھوں نے بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بیٹسمینوں کوبائولروں کے قدموں سے پیدا ہونے والے نشانات سے بائولنگ کرنا شروع کی جبکہ کک ایسے بیٹسمین ہیں جنھیں آپ ایک ہی لائن پربائولنگ کریں گے تو وہ غلطی ضرور کریں گے۔ ابوظہبی ٹیسٹ میں بائولنگ آسان نہ تھی لیکن دونوں اننگز میں 77 اوورز کی بائولنگ کی۔کیچ ڈراپ ہوتے رہتے ہیں اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی نسبت اچھی تیاری کیساتھ متحدہ عرب امارات آئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن