پاکپتن اور اوکاڑہ میں 2 خواتین سے اوباشوں کی زیادتی
پاکپتن / اوکاڑہ (نامہ نگاران) اوباشوں نے 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیل کے مطابق پاکپتن کے گائوں 25/Kb کی رہائشی (ی) بی بی گھر میں تھی کہ رفیق وغیرہ 2 افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گئے جو زبردستی خاتون کو اغواء کر کے لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ اوکاڑہ کے چک نمبر47 ڈی کی رہائشی شادی شدہ خاتون رانی بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ گذشتہ شب گھر میں سو رہی تھی اچانک ملزم منیر احمد اسلحہ لے کر آگیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے رانی بی بی کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔