• news

ماہر فلکیات یٰسین وٹو نے عمران اور ریحام کی شادی کے فوری بعد ناکامی کی پیش گوئی کردی تھی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ماہر علم الاعداد اور فلکیات یٰسین وٹو نے عمران خان او ریحام کی شادی کے فوری بعد زائچے کی مدد سے شادی کی ناکامی کی پیش گوئی کر دی تھی۔ انہوں نے اپنے 13 جنوری کے کالم میں لکھا۔ ’’علم الاعداد اور نجوم کی روشنی میں دونوں کے ستارے ملتے ہیں نہ بْرج ملتے ہیں اور نہ ہی مزاج میں ہم آہنگی ہے۔ حمل میزان کے ناموافق ہے۔ ایسی شادیوں کا عموماً کامیابی سے چلنا محال ہوتا ہے۔ علم الاعداد اور نجوم کے مطابق ریحام خان کی پوزیشن ہر لحاظ اور حوالے سےDominating ہے۔ عمران عادتاً کسی کی بالادستی کے کبھی قائل نہیں رہے۔ شخصیات کے اس تضاد سے دونوں کیلئے مستقبل میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کالم میں یہ نتیجہ بھی اخذ کیا تھا کہ ریحام عمران پر بالا رہے گی۔ ان کے بقول اس شادی سے عمران خان ٹریپ ہوئے ہیں اور ان کو باقاعدہ ایک پلاننگ کے ذریعے ٹریپ کیا گیا ہے۔ عمران خان عوامی مقبولیت کی بلندیوں کو چْھو رہے تھے جو کئی حلقوں کو گوارہ نہیں تھا جنہوں نے یہ کچھ Manage کر دکھایا۔

ای پیپر-دی نیشن