• news

کراچی: ٹڈاپ سکینڈل کیس میں امین فہیم کی عبوری ضمانت منظور

کراچی(آئی این پی)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ سکینڈل کیس میں سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کی 50ہزار روپے کے مچلکے کے عوض 19نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مخدوم امین فہیم کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ مخدوم امین فہیم بیمار ہیں اور کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے اور ہسپتال سے انہیں منتقل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے مخدوم امین فہیم کیخلاف ٹڈاپ سکینڈل کیس کے 11 مقدمات میں 50 ہزار روپے کے مچلکے پر 19 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن