ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا بروقت پولنگ ڈیوٹی پر نہ آنیوالے ٹی ایم او کو گرفتار کرنے کا حکم
لاہور (آئی این پی) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے بروقت پولنگ ڈیوٹی پر نہ آنیوالے ٹی ایم او شوکت اظہر کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز ٹی ایم او کی ڈیوٹی انتخابی پولنگ پر گلبرگ میں لگائی گئی مگر وہ 12 بجے تک بھی اپنی ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکے جسکے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے بروقت پولنگ ڈیوٹی پر نہ آنیوالے ٹی ایم او شوکت اظہر کو گر فتار کر نے کا حکم دیدیا ہے۔