• news

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں موبائل فون کمپنیوں کا نیٹ ورک جام‘ صارفین کو مشکلات

لاہور (آئی این پی) پولنگ شام ساڑھے 5 بجے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں مختلف موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ ورک ان کمنگ اور آئوٹ گوئنگ کالز کی بھرمار کی وجہ سے جام ہونے شروع ہو گئے۔ موبائل فون کمپنیوں کے مطابق انتخابی نتائج کی بروقت فراہمی کیلئے صارفین کی بڑی تعداد نے موبائل فون پر ایس ایم ایس اور کالز کرنی شروع کر دی تھیں جس کی وجہ سے فون نیٹ ورک مصروف ہو گئے۔ موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ ورک میں خلل کے باعث بہت سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن