• news

رومانیہ:نائٹ کلب میں دھماکے کے بعدآگ بھرک اٹھی 27 افرادہلاک 180 زخمی

بخارسٹ (آن لائن + اے ایف پی) رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے نائٹ کلب میں دھماکے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رومانیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ دھماکہ شہر کے پوش علاقے میں واقع کلیکٹیو نائٹ کلب میں اس وقت ہوا جب ایک میوزک کنسرٹ ہو رہا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے وقت کلب میں 300 سے 400 افراد موجود تھے، جن میں سے اکثریت نوجوانوں کی تھی، جبکہ باہر نکلنے کے لیے صرف ایک دروازہ کھلا تھا جس کے باعث وہاں بھگدڑ مچ گئی۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکہ پولی سٹائرین کی سجاوٹ والے سٹیج سے چنگاری نکلنے کے بعد ہوا جس کے بعد کلب میں آگ لگ گئی۔وزارت صحت کے ایک عہدیدار عرفات نے بتایا کہ ہسپتالوں میں جن افراد کا علاج کیا جارہا ہے، ان میں سے کئی جسم کے کچھ حصے جھلسنے کی وجہ سے زخمی ہوئے جبکہ کئی افراد کی سانس کے ذریعے دھواں اندر جانے کی وجہ سے حالت غیر ہوئی۔رومانیہ کے صدر کلاؤس آیوہانس کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا جبکہ وزیر صحت نے زخمیوں کے لئے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن