• news

پولیس اہلکاروں نے الیکشن کمشن کے اجازت نامے ہونے کے باوجود صحافیوں کو پولنگ سٹیشنوں میں داخلے سے روک دیا

لاہور (خبر نگار) لاہور پولیس نے الیکشن کمشن کا جاری کردہ اجازت نامہ دکھانے کے باوجود اخبار نویسوں خصوصاً فوٹوگرافروں کو پولنگ سٹیشنوں میں داخلے سے روک دیا۔ پولیس کے مطابق جوانوں کا کہنا تھا کہ انہیں حکم ہے کہ ’’غیر متعلقہ شخص‘‘ پولنگ سٹیشن میں نہیں جائے گا۔ یونین کونسل 5 کے وارڈ 3 کے پولنگ سٹیشن گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول فرخ آباد پر تعینات پولیس جوانوں نے بھی صحافیوں کو پولنگ سٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن