• news

رائے ونڈ: پولیس نے ووٹروں سے بدسلوکی مسلم لیگ ن کے مدمقابل امیدواروں پر روایتی پریشر ڈالنے کی بدترین مثال قائم کر دی

رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ میں پولیس نے بدانتظامی‘ ووٹروں سے بدسلوکی اور ن لیگ کے مدمقابل امیدواروں پر روائتی پریشر ڈالنے کی بدترین مثال قائم کر دی۔ دونوں یونین کونسلوں میں لڑائی جھگڑوں، جعلی ووٹ بھگتانے، ٹیکنیکل دھاندلی سمیت مختلف حربے استعمال کر کے ن لیگ کو جتوانے کی ہر ممکن کوشش کرنے کی شکایات کے انبار لگا دئیے گئے جبکہ دوسری طرف پولیس اور لیگی امیدواروں نے الزامات کی تردید کر دی۔ لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں ن لیگی امیدوار چیئرمین دائود خاں بھی زد میں آ گئے۔ معزز شہری مہر عبدالحمید کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ عوامی شکایات کا کوئی نوٹس بھی نہیں لیا گیا، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کے امیدوار چودھری کاشف اسماعیل، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جنرل کونسلر رانا شمشاد علی منج اورآزاد امیدوار چیئرمین اکرم گجر اور ان کے بیسیوں حامیوں میں شدید تکرار اور جھگڑا ہوا اور پولنگ عملہ کو ہراساں کیا گیا، ایس ایچ او نے پولیس کی بھاری نفری سمیت سب کو باہر نکال دیا۔

ای پیپر-دی نیشن