• news

فیروز والا: 4 سالہ بچی، فیصل آباد، جھنگ میں طالبہ، ملازمہ اور لڑکے سے زیادتی

فیصل آباد + جھنگ + لاہور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+خصوصی رپورٹر) فیروز والا میں 4 سالہ بچی، فیصل آباد، جھنگ میں نوعمر طالبہ،گھریلو ملازمہ اور 11 سالہ لڑکے سے زیادتی کی گئی۔ قصبہ مسن میں محنت کش کی بیوی رضیہ بی بی ایک فیکٹری میں کام کرتی ہے جو اپنی بچی 4 سالہ کو ہمراہ فیکٹری لے گئی وہاں پر فیکٹری ملازم 16 سالہ گل شیر افضل نے بچی کو بہانے سے بلایا اور اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی جس کے بعد پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ڈھڈی والا کے علاقہ محلہ نورپورہ گلی نمبر2 کے جعفر حسین کی 14سالہ بیٹی (د) کو ملزم عمران نے ورغلا کر گرلز ہائی سکول ڈھڈی والا بلایا جہاں سے خاتون سمیت دو افراد نے نامعلوم مکان میں زبردستی لے گئے اور طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا کر سکول کے قریب پھینک گئے۔ صدر کے علاقہ چک نمبر215 ر۔ب ککوآنہ کی (ن) سول ہسپتال کے ڈاکٹر طاہر حمید مجاہد کی گھریلو ملازمہ تھی۔ مکان مالک کے ہمسایہ افتخار نے اس کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر گھریلو اشیاء دینے کے لئے گھر آکر زیادتی کر ڈالی ۔ ریلوے پھاٹک جھنگ کے اشرف نے کوتوالی پولیس کو بتایا چند یوم قبل چھ بجے شام محمد شوکت نے مبینہ طور پر اس کے گیارہ سالہ لڑکے آصف محمد کو زدوکوب کیا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ علاوہ ازیں لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دیپالپور کے علاقہ دیول نگر میں زیادتی کی ناکام کوشش پر 8 سالہ بچے کو قتل کئے جانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پر ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن