• news

’’کیا میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں‘‘ ’’باہری‘‘ قرار دینے پر نریندری مودی کا شدید ردعمل

پٹنہ (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ریاست بہار کے انتخاات میں لالو پرشاد نتیش کمار گرینڈ الائنس کے ہاتھوں بی جے پی سنگھ پریوار کے اتحاد کو ہوتی شکست دیکھ کر بوکھلا گئے اور الیکشن بچانے کیلئے پاکستان کا نام لے ڈالا۔گزشتہ روز بہار کے نالندہ ضلع میں الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے نتیش کمار کی طرف سے انہیں ’’بہاری‘‘ نہیں بلکہ ’’باہری‘‘ قرار دینے پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور جلسہ کے شرکاء سے پوچھا کہ آپ بہار کے لوگوں نے مجھے ووٹ دے کر وزیراعظم بنایا کیا میں ’’باہری‘‘ ہوں کیا میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں یا بنگلہ دیش کے نہیں میں بھارت کا وزیراعظم ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن