• news
  • image

اوورسیز پاکستانی اصل سرمایہ ہیں‘ زلزلہ کی تباہی سے نمٹنے کیلئے حکومت کا ہاتھ بٹایا جائے: ایم ڈی حبیب الرحمن

کوونڈی (وقار ملک) اوورسیز وزارت سمندر پار پاکستانی و اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) حبیب الرحمن خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں جنہوں نے ہر موقع پر پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور اپنی سوہنی دھرتی کی ترقی‘ خوشحالی میں کردار ادا کیا۔ حبیب الرحمن بیرسٹر شاہد یونائٹڈ کی طرف سے اپنے انداز میں عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افواج پاکستان اور حکومت کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ایک منفرد اور بہترین آغاز ہے جس سے پاکستان ترقی کے دور میں شامل ہو چکا ہے۔ ترقی یافتہ ملک پاکستان کی طرف ایڑھیاں اٹھا اٹھا کر دیکھ رہے ہیں۔ ملک ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن